پاکستان

بلوچستان حکومت کی نااہلی اربعین پر کربلا جانے والے ۵۰ ہزار زائرین مشکلات کا شکار

شیعیت نیوز: اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر بائی روڈ با راستہ ایران کربلا جانے والے ملک بھر سے ۵۰ ہزار سے زائد زائرین امام حسین علیہ السلام بلوچستان حکومت کی نااہلی کے سبب مشکلا ت کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال عاشورہ اور اربعین پر لاکھوں افراد بائی روڈ کربلا جاتے ہیں لیکن انہیں تفتان بارڈر تک شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن نااہل حکومت ان معمالات کو بہتر بنانے کی بجائے ہرسال نئی مشکلات میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلا جانے والے قافلوں کی ۴۰۰ سے زائد بسوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے لیکن حکومت بلوچستان اور آئی جی ایف سی نے صرف ۱۴۰ بسوں کو پاکستان بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی ہے۔

ایک اندازے مطابق ۵۰ ہزار سے زائد زائرین کربلا جانے کے لئے عازم سفر ہیں لیکن حکومت بلوچستان اور آئی جی ایف سی نے ۸ سے ۹ ہزار عزاداروں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی ہے ،جسکی وجہ سے دیگر ہزاروں عزادار پریشانی اور اضطراب کا شکار ہیں۔

لہذا حکومت بلوچستان اور آئی جی ایف سی سے درخواست ہے کہ وہ فوری طور پر زائرین کے مسئلہ کو حل کریں تاکہ وقت مقررہ پر تمام زائرین امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا پہنچ سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button