آئی ایس او جنوبی پنجاب کے وفد کی علامہ کاشف ظہور نقوی سے ملاقات، سالانہ کنونشن میں شرکت کی دعوت
آئی ایس او
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) جنوبی پنجاب ریجن کے صدر علی مصدق نے وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اُنہوں نے علامہ کاشف ظہور نقوی کو آئی ایس او ملتان کے سالانہ کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او جنوبی پنجاب کے وفد کی علامہ اقتدار حسین نقوی سے ملاقات، سالانہ کنونشن میں شرکت کی دعوت
تفصیلات کے مطابق، آئی ایس او ضلع ملتان و ریجن کا سالانہ کنونشن 3 اور 4 اکتوبر کو مسجد حیدریہ گلگشت کالونی ملتان میں منعقد ہو رہا ہے۔ کنونشن کے اختتام پر نئے ضلعی و ریجنل صدر کا اعلان بھی کیا جائے گا۔







