پاکستان

جیل بھرو تحریک کا ثمر: ڈیرہ اسماعیل خان کے 3 لاپتہ مومنین کوظاہر کردیا گیا

شیعیت نیوز: لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی مہم تیسر ے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، اور اسکے ثمرات بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لیہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان سے لاپتہ تین شیعہ افراد کو ظاہر کردیا گیا ہے اور انہیں مقامی پولیس کی تحولیل میں دیا گیا ہے، ان لاپتہ افراد میں محسن علی، محمد اسلم اور محمد رمضان شامل ہیں جو کئی عرصہ سے لاپتہ تھے، تاہم اب انہیں پولیس نے ظاہر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ بھی لیہ دو شیعہ جوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

علمائے کرام کی جانب سے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کراچی سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا گیا تھا جسکا آج تیسرا مرحلہ ہے، اس سلسلے میں ملیر کی جامعہ مسجد دربار حسینی سے شیعہ ایکشن کمیٹی کے تین علمائے کرام نے گرفتاری پیش کی ہے، انکا مطالبہ ہے کہ جب تک سارے شیعہ لاپتہ افراد کو ظاہر نہیں کیا جاتا یہ احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button