عراق

عراقی فضائیہ کی بمباری 14 داعشی واصل جہنم

عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے مغربی صوبے الانبار کے شہر القائم کے نواحی علاقے عبیدی میں داعش کے بم بنانے کے ایک کارخانے کو تباہ کر دیا۔

اس حملے میں کم سے کم چودہ داعشی دہشت گرد بھی مارے گئے۔

عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں جن کا مقصد اس علاقے کی آزادی کے لیے بری فوج کے آپریشن کا راستہ ہموار کرنا ہے۔
عراقی فوج، عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی اور اہلسنت قبائلی کا لشکر، صوبہ الانبار کی آزادی کے فیصلہ کن آپریشن کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button