پاکستان

آرمی چیف سےوزیردفاع کی ملاقات‘سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر  نے ملاقات کی جس میں سلامتی صورتحال ‘دفاع سے متعلق امور زیر غور آئے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف کے ساتھ ملاقات سے قبل وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر کو ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔
دریں اثناء چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو بحریہ کی کمانڈسنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button