یمن

یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے 50 حملے

صوبے صنعا کے بنی مطر کے علاقے الحلیلہ پر سعودی جنگی طیاروں نے دو بار بمباری کی جس میں ایک شخص شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبے صعدہ کے علاقے منبعہ میں آل مقنع پر بھی بمباری میں کئی یمنی شہری زخمی ہوئے۔

باقم کے علاقے الظاہر، شدا ، برکان اور آل صبحان کو بھی سعودی جنگی طیاروں نے اپنی جارحیت کا نشانہ نایا۔

سعودی جنگی طیاروں نے کتاف کےعلاقے البقع، المصلوب، الغیل اور اسی طرح صراوح پر بھی کئی بار بمباری کی۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے حجہ کے علاقے مشعر کو بھی حملے کا نشانہ بنایا اور حرض نیز میدی پر پندرہ بار بمباری کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button