سعودی عرب

سعودی بادشاہ ملک سلمان "ڈاکٹر” بن گئے

روس دورے کے دوران ماسکو یونیورسٹی کی جانب سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر تقریب کے شرکاء اس وقت بہت محظوظ ہوئے جب شاہ سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "اب میں ڈاکٹر سلمان ہوں۔”

ملک سلمان بن عبدالعزیز کو ماسکو وزارت خارجہ کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ برائے تعلقات عامہ کی جانب سے امن عالم، استحکام اور سعودی عرب اور روس کے درمیا تعلقات کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کی گئی۔

تقریب میں شاہ سلمان کے ہمراہ آئے وفد میں شامل سعودی عہدیدار، روسی دانشور، تعلیمی شعبے کی ماہر شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button