اسرائیلی فوج کی غزہ پر گولہ باری

09 اکتوبر, 2017 00:00

اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے فلسطینی علاقے غزہ پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجی نے غزہ پر حملے میں حماس کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے جواب میں گولہ باری کرکے حماس کی چوکی کو تباہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز غزہ سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا جو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی غزہ کے علاقے میں گر کر پھٹ گیا۔ دونوں حملوں میں کسی طرف سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

11:30 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔