جدہ کے "السلام محل” پر مبینہ حملہ، دو سعودی فوجیوں کی ہلاکت
جدہ میں شاہی محل کے قریب ایک حملہ آور نے دو سعودی سیکورٹی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک مسلح شخص جدہ کے السلام محل کہ جہاں وزراء کی کابینہ کے اجلاس بھی ہوتے ہیں، کی طرف حملہ کرنے کی غرض سے جا رہا تھا کہ راستے میں پولیس کی جانب سے ہدف کا نشانہ بنا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سعودی پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ہیں تاہم اس ملک کے سرکاری ذرائع کی جانب سے تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کی جانب سے وائرل شدہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی محل کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک آدمی کو گولی ماری ہے اور وہ زمین پڑا ہے۔








