پاکستان

وزیر اطلاعات ناصر شاہ کی تھانے میں علامہ حسن ظفر سے ملاقات، تحریک ختم کرنے کی درخواست رد کردی

شیعیت نیوز: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اب سے کچھ دیر قبل بغدادی تھانے میں علامہ حسن ظفر نقوی سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنی احتجاجی تحریک ختم کردیں حکومت اپنے جوانوں اور علماء کی بازیابی کے خلاف اقدامات کریں گے، علامہ حسن ظفر نقوی نے اس بات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بس میں نہیں کہ وہ ہمارے جوانوں کو رہا کرواسکے، لہذا اگر وزیر اعلیٰ سندھ اور آپ اگر ان کی رہائی کے لئے اقدامات کرکے ہمارے معتلقہ اداروں سے روابط کرواسکتے ہیں تو ہم اسکا اختیار آپکو دیتے ہیں وگرنہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک یہ احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا او ر مزید زور پکڑا تا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز علامہ حسن ظفر نقوی نے بعد نماز جمعہ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج ازخود گرفتاری پیش کی تھی ، تاہم پولیس نے انہیں ابھی تک پریشر کے سبب گرفتار نہیں کیا ہے اور بغدادی تھانے کے ایس ایس پی آفس کے کمرے میں رکھا ہوا ہے،علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ وہ تھانے سے باہر ہرکز قدم نہیں رکھیں گے اور جب تک انکے مطالبات منظور نہیں کیئے جاتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button