سعودی عرب

سعودی عرب کے بادشاہ اور وزير خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر نے روس کے دورے کے دوران ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران علاقائي ممالک میں مداخلت کررہا ہے حالانکہ سعودی عرب کی شام اور یمن میں کے نہتے عوام کے خلاف جارحیت اور بربریت دنیا کے سامنے آشکار ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی بادشاہ نے کہا کہ خطے کے ممالک میں ایران کی مداخلت پر تشویش ہے جبکہ سعودی وزير خارجہ نے بھی یہی کہا کہ ایران خطے کے ممالک میں مداخلت کررہا ہے ۔حالانکہ ایران کی شام اور عراق میں موجودگی وہاں کی حکومتوں کی درخواست پر ہے جبکہ ایران کا کوئی بھی فوجی یمن میں موجود نہیں ہے جبکہ سعودی عرب کی یمن اور شام کے خلاف جارحیت اور بربریت روس سمیت عالمی برادری کے سامنے ہے اور اقوام متحدہ نے دوسری بار یمنی بچوں کے قتل عام کے سلسلے میں سعودی عرب کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button