مزاحمت فلسطینی عوام کا فطری اور بنیادی حق، حماس

04 اکتوبر, 2017 00:00

حماس کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ سرزمین فلسطین پر جب تک غاصبوں کا قبضہ رہے گا اس وقت تک ہتھیار اٹھانا ہماری قوم کا فطری اور بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس، فلسطین کی آزادی کی قومی تحریک ہے اور اس کی سرگرمیاں صرف اور صرف فلسطینی سرحدوں تک محدود ہیں۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ ان کی تنظیم، دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اور رابطوں کی خواہاں ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتی۔
اسما‏عیل ہنیہ نے الفتح تحریک کے ساتھ اختلافات دور کرنے کی غرض سے انجام پانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ باہمی اختلافات کا دور ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی آشتی کو یقینی بنانے کے لیے جو قیمت بھی اسے ادا کرنا پڑے وہ ادا کرے گی۔

11:00 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔