یمن

سعودی جارحین پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج نے نجران صوبے کے علاقے القیادہ پر حملے کئے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت اور انھیں سخت شکست ہونے اور عالمی سطح پر ہونے والی تنقید کے بعد اب سعودی عرب یمن کے دلدل سے نکلنے اور پسپائی اختیار کرنے کو سوچ رہا ہے۔

اسی سلسلے میں اخبار رأی الیوم نے یمن سے سعودی فوجیوں کے انخلا کی پیشگوئی‎ئی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یمن پر حملے سے اپنے آپ کو دور کرنے کے کئی ممالک کے اقدام کے بعد اب سعودی عرب یمن سے انخلا کا اعلان کرے گا۔

یمن کے سابق صدرعلی عبدالله صالح نے بھی کئی عرصے قبل کہا تھا کہ سعودی عرب کے کئی اتحادی ممالک اس اتحاد سے نکل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے چند اتحادی ممالک نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر جارحیت شروع کی اور یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پر تابڑ توڑ حملے کئے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہید، زخمی اورلاکھوں متاثر ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button