شوکت رضا شوکت کو عراق بدری سے بچانے کے لئے پاکستانی علماء و شخصیات سرگرم
شیعیت نیوز: اطلاعات کے مطابق پاکستانی ذاکر شوکت رضا شوکت اپنے دو ساتھوں کے ہمراہ گذشتہ رات ۸ بجے سے توہین اہلیبت ؑ کرنے کے جرم میں کربلا میں گرفتار ہیں اور انہیں حرم امام حسین کی جیل میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شوکت رضا شوکت پر عراقی قوانین کے تحت آل رسول (ص) کی توہین کرنے کی سزا سنائی جائیگی، شوکت رضا شوکت کی رہائی کے لئے پاکستان کے چند علمائ اور شخصیات سرگرم ہوگئی ہیں تاکہ شوکت رضا کو عراق بدری اور توہین اہلیبت ؑ کے مقدمہ سے بچایا جاسکے۔
شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حرم امام حسین ؑ کے متولی سے پاکستانی شخصیات کا وفد ملاقات کریگا۔








