عراق

توہین اہلیبت : حرم امام حسینؑ نے شوکت رضا شوکت کو عراق بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے

شیعیت نیوز: حرم امام حسین علیہ سلام کی انتظامیہ نے پاکستان کے ذاکر شوکت رضا شوکت کو فوری عراق بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب مقامی ہوٹل  میں دوران مجلس اہلیبت علیہ سلام کی توہین کرنے اور عقائد اہلیبت علیہ سلام کو مسخ کرنے کے جرم میں حرم امام حسین علیہ سلام کی انتظامیہ نے شوکت رضا شوکت کو عراق بدر کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں اور اگر انہوں نے چوبیس گھنٹے میں عراق نہیں چھوڑا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شوکت رضا شوکت عراق میں عشرہ محرم کی مجالس پڑھنے پہنچے ہوئے تھے جہاں مسلسل توہین اہلیبت اور عقائد تشیع کے برخلاف غالیت کی تبلیغ کررہے تھے اور نجف اشرف میں بھی جب ان پر الزامات لگے تو وہ کربلا چلے گئے جہاں امام حسین علیہ سلام کے حرم کی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں عراق بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد ملت جعفریہ پاکستان بھی ایسے غالی ذاکرین اور خطباٗ سے ہوشیار رہیں جنہیں حرم امام حسین علیہ سلام  نے بھی قبول نہیں کیا اور جو شیعیت کے لبادے میں چھپ کر اہلیبت علیہ سلام کےتعلیمات کو مسخ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button