پاکستان
ثمر عباس و دیگر لاپتہ شیعہ جوانوں کے لواحقین کا نمائش پر احتجاج
شیعیت نیوز: لاپتہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ نے گذشتہ روز نشتر پارک میں منعقد ہونے والی مرکزی مجلس عزا کے بعد اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انکے لاپتہ جوانوں کو فوری بازیا ب کروایا جائے۔
اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ جوان،علماء غیر قانونی طور پر سیکورٹی اداروں کی تحویل میں جنکو ابھی تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ان میں کئی جوان سالوں سے لاپتہ ہیں۔
روان سال محرم الحرام کی مجالس سے خطاب میں مختلف شیعہ علماء و قائدین نے شیعہ جوانوں کی بازیابی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے انکو فوری بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نمائش چورنگی پر ہونے والے احتجاج میں لواحقین نے مطالبہ کیا کہ کئی عرصہ سے بلاکسی جرم و خطا انکے پیاروں کو غائب کیا ہوا ہے انہیں فوری بازیاب کروایا جائے ۔