ہم امام حسین علیہ السلام سے سیکھ چکے ہیں کہ کس طرح دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔
جنوبی بیروت میں محرام الحرام کی پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ ملک سے وابستہ مسائل کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی ضروت ہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام سے ہمیں یہی درس ملتا ہے کہ ہم ثابت قدم رہیں اور ظلم کے آگے سر نہ جھکائیں۔
سید حسن نے اسرائیل اور تکفیری دہشت گردوں کے سامنے ثابت قدم رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام حسین علیہ السلام سے سیکھ چکے ہیں کہ کس طرح دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔
سید حسن کا کہنا تھا کہ شہدا کے خاندان امام حسین علیہ السلام اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صبر اور استقامت سے درس لیتے ہوئے حسینی کردار ادا کررہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ حق کے لئے جان دینا یا زخمی ہونا کیا ہے؟ اور اس کے کیا نتائج نکلتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو دشمن کے محاصرے میں ہیں وہ اس بات کو بخوبی درک کرتے ہیں کہ بھوک، پیاس اور دشمن کی دھمیکوں پر صبر کس طرح کیا جاتا ہے۔








