پاکستان

اربعین تک اگر لاپتہ شیعہ جوانوں کو ظاہر نہیں کیا گیا تومیں خود زندان منتخب کروں گا، علامہ حسن ظفر

شیعیت نیوز: معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیعہ لاپتہ افراد کو ظاہر نہیں کیا گیا تو وہ خود اپنی گرفتاری پیش کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری آواز اداروں تک پہنچ رہی ہے اور وہ سن لیں کہ ہمارے جوانوں کو ظاہر کیا جائے جو کئی عرصہ سے لاپتہ ہیں اگر انکا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالت میں پیش کریں، ملت جعفریہ پر امن قوم ہے اسکے صبر کا امتحان نا لیا جائے۔

دوسری جانب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے بھی عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران اس شیعہ لاپتہ افراد کے معاملے کو اجاگر کیا اور معتلقہ اداروں سے مطالبہ کیا وہ شیعہ لاپتہ جوانوں کو عدالتوں میں پیش کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button