ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سخت انتباہ، پڑوسی ممالک سے مؤقف واضح کرنے کا مطالبہ

16 مارچ, 2026 19:19

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی بمباری کے نتیجے میں ایران میں سیکڑوں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں دو سو سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بعض پڑوسی ممالک امریکی افواج کی میزبانی کر رہے ہیں اور اپنی سرزمین کو ایران پر حملوں کے لیے استعمال ہونے دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جرمن وزیرِ دفاع کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب، آبنائے ہرمز تنازع ہماری جنگ نہیں

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ بعض ممالک نہ صرف امریکی افواج کو اپنے اڈے فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایران کے خلاف کارروائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنا واضح مؤقف پیش کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات میں دوہری پالیسی مزید پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے، اس لیے متعلقہ ممالک کو اپنی پوزیشن کھل کر واضح کرنی چاہیے۔

9:04 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔