لبنان

مراجع کرام کے فتوے نے کویت اور سعودی عرب کو بھی داعش سے بچالیا سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات تین محرم کی مناسبت سے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے خطاب میں کہاکہ امریکی صدرٹرمپ نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ داعش کو امریکا نے بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عراق، شام اور ایران کے لوگ اپنے نوجوانوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربان نہ کرتے تو اس وقت سبھی لوگ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہوتے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اگر اسرائیل جیسے دشمن کے مقابلے میں استقامتی تحریک نہ ہوتی تو یہ غاصب حکومت اس وقت لبنان میں بھی صیہونی بستیاں بنا چکی ہوتی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بعض عرب حکام کی تقریروں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان حکام نے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا جو انسانیت کے لئے خطرہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button