دنیا

افغان صدر کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہترویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کے حکام کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور اس کی مذمت کی – اشرف غنی نے میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کو افسوسناک اور ہولناک قرار دیتے ہوئےاس مسئلے کے حل کے لئے عالمی برادری کے فعال کردار کامطالبہ کیا- افغانستان کے صدر نے اپنے خطاب میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کا بھی مطالبہ کیا- افغانستان کے صدر نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کے لئے کابل کے ساتھ تعاون کرے اور امن مذاکرات میں شرکت کرے

متعلقہ مضامین

Back to top button