شام پر امریکی اتحاد کے حملے ، دسیوں عام شہری جاں بحق

15 ستمبر, 2017 00:00

امریکی اتحاد کے حملوں میں دیرالزور کے شمال میں گیارہ افراد اور رقہ کے قریب بھی تقریبا گیارہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مرنے والوں میں زیادہ تربچے اور عورتیں ہیں۔
اس رپروٹ کے مطابق امریکی اتحاد کی بمباری میں دونوں شہروں میں عمارتوں اور بنیادی تنصیبات کو بھی بھاری نقصانات پہنچے ہیں۔
ایئروارز نامی نگراں گروہ نےاعلان کیا ہے کہ دوہزار چودہ سے اب تک عراق و شام پر امریکی اتحاد کے حملوں میں تقریبا تین ہزار عام شہری مارے جا چکے ہیں۔
امریکہ حالیہ برسوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام و عراق میں عام شہریوں پر بمباری کرتا رہا ہے۔

6:17 صبح مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔