دنیا
سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بندکی جائے
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربین نے کہا ہے کہ جو ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کئے جارہے ہیں وہ یمنی عوام کا قتل عام کرنے میں استعمال ہو رہے ہیں – ان کا کہنا تھا کہ تشدد پسند اور جابر حکومتوں کو ہتھیار فروخت کرنے کے لئے برطانیہ کواور زیادہ سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے- برطانوی حکومت نے گذشتہ دو برسوں کے دوران تین اعشاریہ تین ارب پونڈ یا چار ارب ڈالر کے ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے – جنگ یمن کے آغاز سے اب تک برطانیہ نے سعودی عرب کو کئی بار ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے جن میں جنگی طیارے، ڈرون، مارٹر اور میزائل وغیرہ شامل ہیں –