امام بارگاہوں‘ مجالس اور جلوسوں کو بھرپور سیکورٹی د یں گے، ڈپٹی کمشنر

10 ستمبر, 2017 00:00

شیعیت نیوز: ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہوں‘ مجالس اور جلوسوں کے لئے بھرپور سیکورٹی انتظامات کررہے ہیں جبکہ ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی تعمیر اور صفائی محرم الحرام سے قبل مکمل کرلی جائے‘ علماءکرام اپنے اپنے محلوں اور علاقوں میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے کمیٹیاں بنائیں‘ سیکورٹی کے لئے پولیس اوررینجرز کو تعینات اورپاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر حےدرآباد محمد سلیم راجپوت نے محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

6:51 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔