یمن

یمن میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور زخمی

یمنی فوج نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کی مسلسل جارحیت کے جواب میں صوبہ تعز میں سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا- یمنی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں عسیر کی جانب جانے والے سعودی فوجی قافلے کے راستے میں دھماکہ کر کے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا- درایں اثنا یمن کے دارالحکومت صنعا میں یمنی فوجیوں نے سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں پر میزائلی حملے کئے ہیں- یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ الجوف کے متون نامی ضلع میں بھی سعودی فوجی اڈے پرگولہ باری کی-

متعلقہ مضامین

Back to top button