پاکستان

محرم جلوس کی راہ میں پنجاب حکومت کی روکاوٹ، ہائی کورٹ نے 3 ہفتہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا

شیعیت نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے محرم الحرام میں روٹ کا لائسنس جاری نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو 3ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم د یتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے سید ارشاد حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے مئو قف اختیار کیا گیا کہ محرم الحرام میں منعقدہ جلوس کے روٹ لائسنس ایشو کرانے کیلئے متعدد درخواستیں دیں مگر حکومت پنجاب کی جانب سے لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا لہذا عدالت حکام بالا کو لائسنس کے اجرا کے حوالے سے احکامات جاری کرے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button