پاکستان

چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا شیخ الجامعہ کراچی کو خط، طلبہ میں شدت پسندی پر تشویش کا اظہار

شیعیت نیوز: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا پاکستانی شہری کی حیثیت سے جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ کو خط،داخلے کے خواہشمند طلباکا ریکارڈ انٹیلی جنس اداروں کو دینا اور پولیس سے کریکٹر سرٹیفیکیٹ لینے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کردیا. انکا کہنا ہے کہ یہ دونوں ادارے ریاست کا سخت چہرہ ہیں اور ان سے رجوع کرنے سے طلباء میں بےچینی پھیلے گی. رضا ربانی نے تجویز دی ہے کہ فوری عملی اقدامات کئے جائیں اس مسئلے کے حل کے لئے نصاب میں تبدیلی کے ساتھ اسٹوڈنٹس یونین کو بحال کیا جائے، اس سے طلباء میں انتہاپسندی کا رجحان ختم ہونے میں مدد ملے گی، اس ضمن میں انہوں نے سینیٹ کی قرارداد پر عمل کرنے پر زور دیا ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button