پاکستان

روہنگیاکے مسلمانوں کی حمایت میں ’’حمایت مظلومین تحریک‘‘ کا اعلان کرتے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی 

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ میانمار میں جاری مسلم نسل کشی پراقوام متحدہ،او آئی سی سمیت سامراجی طاقتوں کی دانستہ چشم پوشی افسوسناک، انسانیت کی تضحیک، بدترین بے حسی اور امت مسلمہ سے متعصبانہ رویے کا برملا اظہار ہے، روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ برمی حکومت کی سرپرستی میں گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہےرواں ماہ انسانیت سوز مظالم نے جو شدت اختیار کی ہے اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ صادق جعفری ،علامہ اظہر نقوی ،اور میر تقی ظفر بھی موجود تھے، مولانا حسن ظفر نے کہا کہ برما کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کوکسی قسم کا تحفظ دینے کی بجائے قتل عام میں ملوث عناصر کی حوصلہ افزائی بڑھتے ہوئے انسانیت سوز واقعات کی بنیادی وجہ ہے،یورپ کے کسی ملک میں دہشت گردی کے عام سے واقعہ کے بعد پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیا جاتا ہے، اس مسئلہ پر مسلم ممالک کی طرف سے جس غیر سنجیدگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آ رہا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے  روہنگیاکے مسلمانوں کی حمایت میں ’’حمایت مظلومین تحریک‘‘ کا اعلان کیا۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button