شہید منٰی ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی دوسری برسی کل قمراہ میں منائی گئی
شیعیت نیوز: آل سعود کی مجرمانہ غفلت کے سبب دو سال قبل دوران حج پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جہاں دنیائے اسلام کی عظیم شخصیات شہید ہوئیں، وہیں پاکستان کے نامور عالم دین، محقق، مدافع ولایت، اتحاد امت کے داعی علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین بھی شہید ہوئے۔ شہدائے سانحہ منٰی کی مظلومانہ اور جانگداز شہادت کی پہلی دوسری برسی کی مناسبت سے نیز شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی علمی، تحقیقی، تنظیمی، سیاسی اور اجتماعی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان تعزیتی پروگرام مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیراہتمام منعقد کیا گیا۔ جس میں علماء، زعماء اور دانشور حضرات شہید کی ثمر بخش زندگی کے گوشوں کو اجاگر کیا۔ اس تعزیتی پروگرام میں گلگت بلتستان بھر کے علمائے کرام اور دانشواران شرکت کی۔ واضح رہے کہ شہید غلام محمد فخرالدین کی دوسری برسی حسب سابق انکے آبائی گاوں قمراہ میں منعقد کی گئی۔