میدان عرفات میں حجاج نے اسلامی ممالک میں امریکی مداخلت کی شدید مذمت کی

01 ستمبر, 2017 00:00

حج کے موقع پر موجود ہزاروں ایرانی حجاج نے اسلامی ممالک میں امریکی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے سے امت مسلمہ اور اسلامی مزاحمتی فرںٹ میں اختلافات پیدا ہوں گی.

تفصیلات کے مطابق، جعمرات کے روز میدان عرفات میں ہزاروں ایرانی مرد اور خواتین حجاج کی موجودگی میں برائت مشرکین کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے 10 نکاتی قرارداد کو منظور کرلیا.

اس قرارداد کے مطابق، اسلامی ریاستوں میں امریکی مداخلت اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے خودمختار اقوام کے حقوق کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے.

ایرانی حجاج نے دو سال پہلے حج کے موقع پر مسجدالحرام اور منیٰ کے ہولناک سانحے میں شہیدوں کو کراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ہدایات کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں گے.

اس قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ حج اسلام کی طاقت، عظمت اور نظم و ضبط کی علامت ہے جس سے دنیا میں اسلام اور امت سملمہ کی پوزیشن اُجاگر ہوتی ہے.

ایرانی حجاج نے خطے اور بین الاقوامی معاملات پر عالمی سامراجی قوتوں کے منفی عزائم پر انتباہ کرتے ہوئے دشنوں کا اجتماعی تعاون اور عزم کے ذریعے مقابلہ کرنے پر زور دیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امت مسلمہ کو الگ کرنے اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے والی امریکی اور صہیونی پالیسیوں کی نفی اور قرآنی تعلیمات کے مطابق عالم اسلام کے درمیان وحدت پر زور دیتے ہیں.

ایرانی حجاج کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جارحیت اور قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے، فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا اور مسئلہ فلسطین کے حل کو مسلم امہ کی پہلی ترجیح قرار دیا گیا.

اس قرارداد میں مزید کہا گیا کہ تکفیری عناصر بالخصوص داعش کے دہشتگرد مغربی آلہ کار ہیں جن کا اصل مقصد اسلام فوبیا کو فروغ دینا اور عالم اسلام بالخصوص اسلامی مزاحمتی عمل کو کمزور کرنا ہے.

ایرانی حجاج نے تمام عالمی ادارے بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے اور دنیا میں قیام امن و استحکام بشمول مظلوم اقوام کے حقوق کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

اس کے علاوہ شرکا نے اسلامی مزاحمتی فرنٹ کی حالیہ فتوحات بالخصوص عراق، شام اور لبنان میں داعش کے دہشتگردوں کے خلاف کامیابیوں پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی.

3:00 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔