پاکستان

دہشت گرد اور فرقہ واریت میں ملوث تنظیموں کو کھالیں نہ دی جائیں،رینجرز

شیعیت نیوز: پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماضی میں عیدالاضحی کے موقع پرمختلف عسکری ونگز کی حامل جماعتیں اور کالعدم تنظیمیں قربانی کی کھالوں کودہشت گردی اور ٹارگٹ گلنگ میں فنڈنگ کرنے کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں، عسکری ونگ رکھنے والی جماعتوں، فرقہ واریت میں ملوث تنظیموں اور کالعدم جماعتوں کو قربانی کی کھالیں دینا ان کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سہولت کاری کے متراد ف ہے،رینجرز حکام نےعوام سے اپیل کی ہے کہ قربانی کی کھال عطیہ کرنے سے پہلے اس بات کااطمینان کرلیں کہ کہیں قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اور سنگین جرائم یا ان کے نیٹ ورک چلانے میں استعمال تو نہیں ہورہی اگر کوئی فرد یا تنظیم آپ سے جبراً قربانی کی کھالوں کا تقاضا کریں تو اس کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ ، رینجرز مددگارwhatsapp نمبر0316-2369996 یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button