پاکستانی ملت تشیع امریکا کی دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی دھمکیوں کے خلاف کیوں؟؟ واضح موقف سامنے آگیا

30 اگست, 2017 00:00

شیعیت نیوز: کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف امریکی کاروائیوں کے ہم مخالف کیوں ہیں باوجود اس کے کہ یہ دہشتگرد گروہ سب سے زیادہ اہل تشیع کو نشانہ بنا رہے ہیں ؟

لہذا دشمن کے پروپگنڈے کا شکار عام سادہ افراد کے لئے
جواب :
الف: بنیادی طور پر پاکستان میں امریکی کاروائی ہماری عزت وقارکو چلینج کرنا اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے یہ ایسا ہے جیسے دو بھائیوں کے اختلافات کا بہانہ بنا کوئی دوسرا بغیر اجازت ہمارے گھر میں گھسے اور پورے گھر کو تہس نہس کرے۔،

ب:امریکہ کا ہدف دہشتگردوں کو مارنا نہیں بلکہ دہشتگردوں کے بہانے سے ہمارے ملک کو افغانستان بنانا ہے ۔

ج: امریکی فوجی مداخلتوں کی تاریخ بتاتی ہے کہ جہاں اس کی فوجیں گئی وہاں سے امن و سکون ترقی نے فرار اختیار کیا ہے اور دائمی تباہی اس ملک کا نصیب ہوئی ہے ۔

د:جن گروہ کیخلاف وہ کاروائی کی بات کرتا ہے ان کو بنانے والا وہ خود ہے خواہ افغان جہاد کے طالبان ہوں یا عراق سے شروع ہونے والی داعش ۔

یہ وہ بنیادی نکات ہیں جنکی بناء پر ملت جعفریہ نے امریکی دھمکیوں کے خلاف اسٹینڈ لیا ہے، ناکہ دہشتگردوں کی حمایت میں، دہشتگردوں کا صفایہ اس ملک سے اس ملک کی فوج اور عوام مل کرکریں گے جیسے کہ عراق و شام کی عوام نے کیا ، ناکہ امریکا یا دیگر بیرونی استعماری قوتیں، جبکہ ان دہشتگردوں کو اسلحہ سپلائی کرنے والی خود امریکی کمپنیاں ہیں اگر امریکا اتنا مخلص ہے تو پہلے امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو بند کرے۔

11:07 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top