یمن

یمن کے چار صوبوں پر سعودی عرب کی بمباری

سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبہ حجہ کے میدی علاقے پر ساٹھ سے زیادہ مرتبہ اور صوبہ صنعا کے نہم علاقے میں بنی بارق پر دوبار بمباری کی-

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے صرواح علاقے پر چھے بار اور العطفین وکتاف پر ایک باربمباری کی-

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کو صوبہ صعدہ کے الجعملہ علاقے اور النقصہ پل پر تین بار بمباری کی- آل سعود امریکہ اور بعض عرب ممالک کی مدد سے یمن پر مارچ دوہزار پندرہ سے حملے کر رہی ہے- ان حملوں میں اب تک بارہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button