پاکستان

امریکی غلامی کو خیر باد کہنے کا وقت آگیا،مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان امریکی غلامی کو خیر باد کہہدے، ہم کرائے کے قاتل نہیں کہ امریکی ہمیں ڈالر دیں اور ہم امریکی مفادات کی تکمیل کریں،امریکا دوستی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے، جس دن امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے نکالا گیا ہم اس دن جشن منائیں گے،پاکستان میں امریکی سفارتخانے دہشت گردی میں ملوث ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارتسے وطن عزیز کو خطرہ ہے، اس اہم اشو پر پوری قوم متحد ہے،حکومت سمیت بعض عناصر نے اس حساس موقع پر خاموشی اختیار کرکے امریکی غلام ہونے کا تاثر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button