ایران

ایران کے خلاف امریکہ کو غلط پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیگا کہ وہ ایران کو بلاوجہ قصوروار ٹھہرا کر ایٹمی معاہدے کو ختم کرے، اب ایران کے خلاف امریکہ کو غلط پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کے دورہ ویانا اور اس دورے کے شوم مقصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے دورہ ویانا کا جو مقصد بتایا گیا ہے وہ ایٹمی معاہدے کی مختلف شقوں، آئی اے ای اے کے کردار کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 22، 31 کی دفعات اور ایجنسی کی خود مختاری سے تضاد رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اس کی خود مختاری ، استقلال اور پوزیشن پر بین الاقوامی سطح پر کوئی حرف آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کےحوالے سے امریکہ کے غیرقانونی اقدامات اور وعدہ خلافیوں کامناسب جواب دیگا اور اب ایران کے خلاف امریکہ کو غلط پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

متعلقہ مضامین

Back to top button