یمن

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ترجمان لیز تھروسل نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔اس رپورٹ کے مطابق صنعا کے ایک ہوسٹل پر سعودی عرب کے تازہ فضائی حملے میں کم سے کم تیس عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ترجمان نے سعودی عرب پر بھی زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے بھی کہا تھا کہ سعودی عرب کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔اقوام متحدہ نے گزشتہ سال بھی سعودی عرب کا نام دوران جنگ بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا تھا تاہم مالی امداد بند کرنے کی سعودی دھمکی کے بعد اس وقت کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب کا نام عارضی طور پر بلیک لسٹ سے نکال دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button