افغانستان میں شیعہ مسجد امام زمان میں دھماکہ،11 شہید، ابتدائی اطلاع
شیعیت نیوز: اب سے کچھ دیر قبل افغانستان میں مسجد امام زمان میں دھماکہ ہوا ہے جس میں کئی مومنین شدید زخمی ہیں جبکہ 11 شہید ہونے کی اطلاع ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے وقت ہوا ، ابتدائی اطلاع کے مطابق پولیس اہلکاروں کے لباس میں ملوث ۴ دہشتگردوں نے مسجد پر حملہ کیا ہے اور کئی نمازیوں کو مغونی بنالیا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل کے پی ڈی 11 کے قلاع نجرہ کے علاقے میں جمعہ کی دوپہر کے قریب تقریبا ایک بجے کے قریب مسلح افراد نے ایک مسجد پر حملہ کیا۔
علاقے کے عینی شاہدین کے مطابق امام زمان مسجد کے یارڈ میں ایک دھماکہ ہوا ہے اور علاقے میں فائرنگ کی جا رہی ہے۔پولیس نے حملے کے بعد علاقے کو بند کر دیا ہے ۔
رپوٹ کے مطابق ایک بڑی تعداد اس وقت مسجد میں موجود تھی جب دھماکہ ہوا۔مزید تفصیلات آ رہی ہیں، واقعہ میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کا امکان ہے۔








