عراق

عراق فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا

بغداد میں فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراق کے وزیر خارجہ ابراہم الجعفری نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عراق کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی دینی اور مذہبی قیادت اور علمائے کرام شروع سے آج تک فلسطینیوں کی امداد اور حمایت پر زور دیتے آئے ہیں۔
عراقی وزیر خارجہ نے کہاکہ ان کی حکومت عراق کی تعمیر نو میں فلسطینی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
فلسطین کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر فلسطینی کاز کی حمایت پر عراقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ عراق شروع ہی سے اسرائیل کے خلاف جد وجہد میں فلسطینیوں کی حمایت کرتا آیا ہے اور اس نے تمام عالمی فورموں پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔
فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی بدھ کے روز عراقی حکام کے ساتھ ملاقات اور دوطرفہ معاملات پر بات چیت کی غرض سے بغداد پہنچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button