لبنان

شامی سرحد پر لبنانی فوج کی اہم کامیابیاں

لبنانی فوج نے کل بروز بدھ دہشت گردوں کے خلاف منفرد کارروائی کرتے ہوئے بعلبک کی پہاڑیاں آزاد کرالی ہیں۔

فوج کی کارروائی میں نزوحه مراح الشیخ، خابیة الصغیر، طلعة الخنزیر و شمیس خزعل جیسے علاقے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فوج کا اگلا ہدف خربة خزعل، عقاب خزعل اور ضھورالخنزیر نامی پہاڑی علاقے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے شامی سرحد پر لبنانی فوج اور حزب اللہ کے مسلح جوان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button