سعودی عرب

العوامیہ شہر پر سعودی فوجیوں کے حملے جاری

سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ پر سعودی فوجیوں اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے حملے بدستور جاری ہیں۔

تیل کے ذخائر سے مالا مال سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ میں پچھلے تین مہینے سے سعودی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے حملے جاری ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی تصویروں میں دکھایاگیا ہے کہ سعودی فوجیوں نے اپنے تازہ ترین حملے میں العوامیہ شہر کے ایک محلے کو پوری طرح مسمار کردیا ہے۔
یہ تصویریں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دکھائی جارہی ہیں۔ سعودی مسائل سےتعلق رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت اپنے حملوں کا مرکز العوامیہ شہر کے المسورہ محلے کو بنائے ہوئے ہے جہاں اب تک سعودی فوجیوں کے حملوں میں پندرہ عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔
یہ محلہ سعودی عرب کے معروف مذہبی رہنما شہید آیت اللہ شیخ باقرنمر کا آبائی محلہ ہے جو استقامت کے مرکز کے طور پر جانا جاتاہے۔
سعودی حکومت اس علاقے کے لوگوں کو وہاں سے جبری کوچ کرنے پر مجبور کررہی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے باشندوں اور سعودی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔
یہ علاقہ چار سوسال پرانا علاقہ ہے اور اس کی اپنی ایک تاریخ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button