سعودی عرب
سعودی عرب کے شہر جدہ کی 3 عمارتوں میں آگ لگ گئی
سعودی عرب کے شہر جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں واقع 3 عمارتوں کو آگ لگ گئی ہے۔ ترجمان محکمہ شہری دفاع کرنل سعید سرحان کے مطابق آگ بجھانے کے دوران محکمہ شہری دفاع کے5 کارکن زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔محکمہ شہری دفاع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10ٹیمیں آگ پر قابوپانے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ متاثرہ علاقے کو شہریوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔ترجمان شہری دفاع کے مطابق آگ کے باعث ایک عمارت کے گرنے کے خدشات بھی ہیں آگ القسمانی، العشوامی اور عبدالعال نامی عمارتوں میں لگی ہے ۔