یمن

سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فوج کی گولہ باری

یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے توپخانوں نے عباسہ، التبہ الرملیہ اور نجران میں سعودی فوج اور اس کے اتحادی فوجیوں کے اڈوں پر گولہ باری کی ہے -یمن کی فوج نے جنوب مغربی سعودی عرب کے صوبہ عسیر کی علب گذرگاہ کے قریب سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں کو بھی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا- یمنی فوج کے حملوں میں صوبہ تعز کے موزّع علاقے میں سوڈانی فوجیوں اور آل سعود کے اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں ملی ہیں- سوڈانی فوجی قافلے پر یمنی فوج کے حملے کا ویڈیو مختلف چینلوں نے بھی دکھایا ہے – اس حملے میں سعودی عرب سے وابستہ دسیوں سوڈانی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- یمنی فوج نے جنوب مشرقی یمن کے صوبہ شبوہ میں ایک اچانک حملے میں عسیلان کے علاقے میں سعودی جارح اتحاد کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور انھیں بھاری نقصان پہنچایا- جنوبی سعودی عرب کے جیزان اور نجران کی الخضراء گذرگاہ کے قریب سعودی اڈوں کو بھی یمنی فوجیوں نے نشانہ بنایا اور ان کے اڈوں کو تباہ کردیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button