عراق

عراقی فوج نے تلعفر کا محاصرہ مکمل کرلیا

بغداد میں عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحی رسول نے بتایا ہے کہ تلعفر کے محاصرے کا مقصد اس شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے فوجی کارروائی کا آغاز کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شہر کا محاصرہ مکمل کرلیا ہے اور شام کی سرحدوں سے داعش کی رسد کے تمام راستے کاٹ دیئے ہیں۔
بریگیڈیئر یحی رسول کا کہنا تھا کہ کاروائی والے علاقے کی وسعت کو دیکھتے ہوئے، اس مشن کی تکمیل میں کئی ہفتے درکار ہوں گے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے تلعفر کے قریب، دہشت گرد گروہ داعش کے ایک قافلے کو نشانہ بنا کراسے تہس نہس کردیا ہے۔
اس حملے کے نتیجے میں قافلے میں شامل گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button