عراق

امریکی اتحاد کو عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر کارروائی کی اجازت نہیں

امریکی اتحاد نے پیر کو عراق اور شام کی سرحدی پٹی پر کتائب سیدالشھداء نامی ایک رضاکار گروہ کو کہ جو رضاکار فورس الحشدالشعبی کی زیرنگرانی کام کرتا ہے، نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عراقی رضاکار فورس کے تقریبا پینتیس جوان شہید اور زخمی ہوگئے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم نے بغداد میں ایک اجلاس میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ الحشدالشعبی چھاپہ مار گروہ نہیں ہے کہا کہ الحشدالشعبی کو مختلف بٹالین کی شکل میں منظم کیا گیا ہے اور اس کے مختلف دستے ہیں- عراقی وزیراعظم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ الحشدالشعبی کا کوئی بھی ذیلی گروہ عراقی سرحدوں کے باہر نہیں لڑ رہا ہے کہا کہ کسی بھی عراقی فورس پر ملک کے اندر داعش کے خلاف کارروائی کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button