یمن

یمن میں القاعدہ کے حملے میں 6 اماراتی فوجی ہلاک

شیعیت نیوز: جنوبی یمن میں القاعدہ کے خودکش حملے میں 6 اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے، مرنے والے فوجیوں کا تعلق متحدہ عرب امارات کی جانب سے بنائی گئی انسداد دہشت گردی فورسز سے ہے۔

ذرائع کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے شبوا کے ضلع ردھوم میں 2 خودکش حملہ آوروں نے ایک عسکری چوکی کے قریب باردو سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں انسداد دہشت گردی فورسز کی 2 گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، جبکہ 6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button