یمن

زلزال دو میزائل کے داغے جانے سے بڑے پیمانے پر سعودی جارحین کو مالی اور جانی نقصان

صوبہ تعز کے یختل علاقے پر یمن کی فوج کی جانب سے زلزال دو میزائل کے داغے جانے سے بڑے پیمانے پر سعودی جارحین کو مالی اور جانی نقصان ہوا۔

دوسری جانب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل صوبہ الجوف کے علاقے المتون اور شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے کتاف شہر پرسعودی جارحیت میں مزید دو یمنی شہید ہوئے۔

سعودی عرب اوراس کے اتحادی ممالک کی مارچ 2015 سے یمن پر جاری جارحیت میں اب تک 12 ہزار یمنی شہید اورلاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button