لبنان

خطے میں قیام امن در حقیقت فلسطین، لبنان اور شام میں قیام امن سے جڑا ہوا ہے سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سےبیروت میں حسین امیر عبداللہیان نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف اسلامی مزاحمت کی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور 33 روزہ جنگ میں اسرائیل پر لبنانی عوام ، حزب اللہ لبنان اور لبنانی فوج کی کامیابی کی سالگرہ پر بھی مبارکباد پیش کی۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں ایرانی وفد سے ملاقات میں عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے پر تاکید کی۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آج خطے میں قیام امن در حقیقت فلسطین، لبنان اور شام میں قیام امن سے جڑا ہوا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مشغول ہیں اور سامراجی طاقتوں کا یہ منصوبہ بڑا خطرناک منصوبہ ہے جس کا مقابلہ بہت ضروری ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عراق، شام اور لبنان میں دہشت گردوں کے خلاف عوام کے قیام کو دہشت گردی کے خاتمے میں بہت ہی مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے تابناک چہرے کو خراب کرنے کے سلسلے میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں اور منصوبوں پرعمل پیرا ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button