عراق

شام اور عراق کے سرحدی علاقے میں داعش کے بیس دہشت گرد واصل جہنم

عراق کی رضاکار فورس کے میڈیا سیل نے کہا ہے کہ رضاکار فورس کی کارروائی عراقی جنگی طیاروں کی پشتپناہی سے انجام پائی جس کے نتیجے میں داعش کی آٹھ فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں – رضاکار فورس کے ہاتھوں صوبہ نینوا کے مغربی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کے بعد داعش کے ہزاروں دہشت گرد شام کے حسکہ ، دیرالزور اور حمص علاقوں کی جانب فرار کر گئے ہیں اور وہاں سے عراق تک متعدد اڈے قائم کر لئے ہیں- مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں داعش گروہ کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں کم سے کم پندرہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں- عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے تقریبا چار ہزار عناصر اب بھی عراق میں موجود ہیں- عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے دس جولائی دوہزارسترہ کو داعش کے قبضے سے موصل کی مکمل آزادی کا اعلان کیا تھا –

متعلقہ مضامین

Back to top button