پاکستان

دہشتگردی کے خلاف ملک کی 30 اہلسنت جماعتیں جمعہ ۲۸ جولائی کو احتجاج کریں گی

شیعیت نیوز: پاکستان کی 30سے زائد اہلسنت جماعتوں نے سانحہ لاہور اور ملک کے دوسرے شہروں میں ہونیوالے دہشتگردی کے تازہ واقعات کیخلاف جمعہ 28 جولائی کو ملک گیر “یوم مذمت دہشتگردی منانے کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ اہلسنت جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے مذہبی ہمدردوں اور سرپرستوں کو ریاستی گرفت میں لائے، دہشتگردی میں ملوث 200 مشکوک مدارس کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر 30 اہلسنت جماعتوں کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 30 اہلسنت جماعتیں سانحہ لاہور اور ملک کے دوسرے شہروں میں ہونیوالے دہشتگردی کے تازہ واقعات کیخلاف جمعہ 28 جولائی کو ملک گیر “یوم مذمت دہشتگردی” منائیں گی، اس روز ملک بھر میں اہلسنت کی لاکھوں مساجد میں دہشتگردی کیخلاف خطبات جمعہ دیئے جائیں گے اور جمعہ کے اجتماعات میں دہشتگردی کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔ جبکہ نماز جمعہ کے بعد سانحہ لاہور کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔

اہلسنت جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محب وطن اور امن پسند اہلسنت آخری دہشتگرد کی موت تک پاک فوج کا ساتھ دیتے رہیں گے، نیکٹا کو فعال نہ کر کے حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عملدرآمد کے معاملے میں سستی اور غفلت کے مرتکب سول اداروں اور متعلقہ افسروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

اعلامیہ جاری کرنی والوں میں جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، نظام مصطفے پارٹی کے صدر الحاج محمد حنیف طیب، نیشنل مشائخ کونسل کے سربراہ خواجہ غلام قطب الدین فریدی، جماعت اہلسنت کی سپریم کونسل کے رکن صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، انجمن طلبا اسلام کے مرکزی صدر سید بوعلی شاہ، پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر صاحبزادہ رضائے مصطفے نقشبندی، تحریک فدایان ختم نبوت کے امیر علامہ حافظ محمد اعظم نعیمی، تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاالحق نقشبندی، تنظیم المساجد اہلسنت کے صدر صاحبزادہ حسین رضا، مرکزی جمعیت علما پاکستان کے راہنما صاحبزادہ حسن رضا، سنی علما بورڈ کے صدر علامہ حامد سرفراز قادری، تحریک فروغ اسلام کے صدر مفتی مشتاق احمد نوری، سنی یوتھ ونگ کے چیئرمین میاں فہیم اختر، مرکزی مجلس چشتیہ کے صدر پیر طارق ولی چشتی، انجمن خدام الاولیا کے صدر صاحبزادہ محمد احمد قادری سروری، سنی جانثار کے امیر حافظ زاہد رازی، مصطفائی جسٹس کونسل کے چیئرمین میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، جانثاران ختم نبوت کے صدر علامہ سیف اللہ سیالوی، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ کے صدر علامہ حافظ محمد یعقوب فریدی، سنی تنظیم القرا کے راہنما علامہ قاری مختار احمد صدیقی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button