یمن

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کی صیہونی سازشوں کے مقابلے پر تاکید

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے اس ملک کے محاصرے کو ختم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت سعودی جارحین کے حملوں کو روکنے کے کے لئے ہرطرح کے مذاکرات کا خیرمقد کرتی ہے۔
صالح الصماد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملت یمن کے دشمنوں نے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے کسی بھی جرم کے ارتکاب سے گریز نہیں کیا ہے، کہا کہ یمنی عوام نے اپنی استقامت سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کی خواہشوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔
یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے سعودی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے عوام پر دباؤ ڈالنے کے لئے ملک کی معیشت کو نشانہ بنا رکھا ہے تاہم اس سے یمن کے عوام کی استقامت مزید مضبوط اور دفاع وطن کا جذبہ مستحکم ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button